Development News

سی ڈی ڈبلیو پی نے121.5 ارب روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

CDWP gives approval to 4 developmental projects
سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) کے اجلاس میں 121.5 ارب روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد 13 ارب روپے لاگت کے تین  جبکہ 108.5 ارب روپے کے ایک منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ راولپنڈی کھاریاں موٹروے کا منصوبہ جس کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 108 ارب 41 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں بیوروکریسی کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 2 ارب 57 کروڑ 25 لاکھ روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کے لیے 8 ارب 52 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More