News Trade

سیمنٹ کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

cement bag price increases upto 880

گزشتہ دو ہفتےمیں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں 170 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت 880 روپے ہوگئی۔ جنوری میں فی تھیلے کی قیمت 690 روپےتھی جو اب 880 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سیمنٹ فیکٹری مالکان کے مطابق ؎ کوئلے کی فراہمی کا بحران طول پکڑنے کی صورت میں یہ 1,050 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ملک کے شمال اور جنوب میں 25 سیمنٹ فیکٹریاں ہیں جن میں گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب پیداواری صلاحیت موجود ہےتاہم کوئلے کی بڑھتی قیمت سے فیکٹری مالکان سیمنٹ کی قیمت بڑھانے پر مجبور نظر آتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More