چین کی معروف آلات ٹیسٹنگ کی ٹیکنالوجی فراہم کرنیوالی فرم تونگ گوان ہوتیان ٹیسٹنگ ایکوپمنٹ کو لمیٹڈ گروپ کے چیئرمین یوچنگ یانگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صارفین کیلیے مینوفیکچرنگ/ اسمبلنگ، سیلز اور بعد از فروخت سروس کیلیے ان کا ادارہ سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں ووکیشنل سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی فرم نے ہنر مند افراد تیار کرنے کیلیے پاکستان میں ٹیسٹنگ آلات کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیتی مراکز سمیت فیکٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوچنگ یانگ نے پاکستان کو دوست ملک کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت چینی کاروباری اداروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو کہ پاکستان میں مزید چینی صنعتوں کو فروغ دینے کیلیے اہم ہے۔
