کراکرم ہائی وے کی تعمیر میں حصہ لینے والے 300 چینی ورکرز نے شنگھائی میں منعقدہ تقریب میں ہائی وے کی 53 ویں سالگرہ منائی۔ کراکرم ہائی وے ہیڈ کوارٹر پر اردو ٹرانسلیٹر کے طور فرائض سر انجام دینے والے جیانگ نامی شخص کا کہنا تھا کہ تقریب میں 70 سال سے بھی زائد عمروں والے چینی ورکروں نے اپنی محنت اور جدو جہد کے ان لمحات کی یاد کو تازہ کیا اور پاکستان اور چین کے بیچ تجارت اور دوستی کوبڑھانے والی اس شاہراہ اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اس موقع پر وہ اپنے پرانے ساتھی کارکنوں سے ملنے پر بے حد خوش دکھائی دئیے۔
