News Technology

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیٹزن فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام ک حکم دے دیا۔

CM Khyber Pakhtunkhuwa Mahmood khan ordered to establish citizen facilitation centers

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبائی دارلحکومت پشاور اور دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں سیٹزن فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام کا حکم دے دیا۔  ای گورننس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے  منعقدہ اجلاس کی صدارت خود وزیر اعلیٰ محمود خان نے کی جبکہ  اجلاس میں وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد عاطف خان ، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران خان بنگش اور عارف احمد زئی اور سینئر متعلقہ حکام نے بھی شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو سیٹزن فیسیلیٹیشن سینٹر تین ماہ کے اندر پشاور جبکہ 6 ماہ کی مدت میں دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں لانچ کرنے کی ہدایات دیں۔ سیٹزن فیسیلیٹیشن سینٹر عوام کو  9 محکمہ جات کے زیر انتظام  38 سے 40 سروسز فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے ان تمام محکموں میں روابط و ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی بھی احکامات جاری کیے جس کی قیادت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More