Construction News Tourism

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئرچترال میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

cm-kp-announces-developmental-projects-in-lower-chitral

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خٹک نے لوئر چترال میں سنگور پل، کیلاش ویلی روڈ، کلکٹک چترال روڈ اور دنین بائی پاس سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ محمود خان نے چترال میں اپنے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین سے ملاقات کی اور سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی پر قابو پانے کیلئے وزیراعظم عمران خان اقدامات کررہےہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More