Business Investment News

سی پیک کے تحت جاری تھرکول پراجیکٹ میں 145میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکل آیا۔

coal deposits discovers in Thar block-one

سی پیک  کے تحت جاری تھرکول منصوبے کے بلاک ’ون‘ کی انتظامیہ نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 145میٹر کھدائی مکمل کر کے کوئلہ نکل دریافت کرلیا۔ تھرکول بلاک ون سائٹ پر پاکستانی انتظامیہ اور چین کے ماہرین نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔  ماہرین کا کہنا تھا کہ بلاک ون پاکستان کی سب سے بڑی کوئلے کی کان ہے، جس میں 3 ارب ٹن یا 5 ارب بیرل خام تیل کے مساوی ذخائر ہیں۔ تھرکول انتظامیہ نے کہا کہ اس منصوبے کی سالانہ پیداوار صرف پہلے مرحلے میں 7.8 ملین ٹن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاک ون کی سی پیک کے تحت ایک ارلی ہارویسٹ پروجیکٹ (ای ایچ پی) کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ منصوبہ چین کے تاریخی بیلٹ ۔اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا ایک اہم منصوبہ اور بلاک ون ڈاؤن سندھ کمپنی کی ملکیت ہے

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More