معاون خصوصی خالد منصوربرائے سی پیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سی پیک میں چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ سی پیک میں سست روی سے متعلق تاثر غلط ہے۔ وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق سرمایہ کاروں کے مسائل حل کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین کامیاب رہا، چینی صدر نے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کی، وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین میں ملکی ترقی کو مقدم رکھا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت 20 اجلاس سی پیک سے متعلق ہوئے، وزیراعظم نے خود ہر میٹنگ میں شرکت کی، ان کی ذاتی دلچپسی کو چین کی قیادت نے سراہا۔
