چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مشرقی اور مغربی روٹس پر موٹر ویز پر 79 فیصد اور ہائی ویز پر 68 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ خنجراب سے برہان تک 790 کلومیٹر سڑک اور ہوشاب سے گوادر تک 193 کلومیٹر سڑک سمیت تینوں مشرقی، مغربی اور وسطی راستوں کی مشترکہ الائنمنٹ پہلے ہی مکمل ہو چکی ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد سے کراچی شروع ہونے والے مشرقی روٹ کا فاصلہ 1419 کلومیٹر ہے جس میں سے موٹر ویز پر 79 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جب کہ 21 فیصد رہ گیا ہے جو کہ 306 کلومیٹر سکھر حیدرآباد موٹروے ہے جبکہ سکھر حیدرآباد موٹروے آئندہ 30 ماہ میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ ٹینڈر جیتنے والی کمپنی کو پہلے ہی اس کی تعمیر شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
