Banking Business News

وفاقی حکومت نے ایس ایم ای پالیسی منظور کرتے ہوئے انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

Federal Govt announce news SME's policy

وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیارنے کہا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کی تاریخ میں مربوط ایس ایم ای پالیسی کو منظور کردیا ہے، پالیسی کے تحت انڈسٹری کو ٹیکس مراعات دی جائیں گی اور آسان شرائط پر بغیر ضمانت قرضے بھی دیے جائیں گے، خسرو بختیار وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ ایس ایم ای پالیسی کے بارے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرصنعت و پیداوار کا کہنا تھا  کہ  پاکستان میں ایک تخمینہ کے مطابق 50 لاکھ سے زائد کاروبار چھوٹے اور درمیانے درجے کے ہیں،ملک میں 35 ہزار بڑی صنعتوں کی تعداد ہے، لارج اسکیل صرف پاکستان 5 فیصد اور باقی ماندہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں ہیں۔ انھوں نے بتایا مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے 10 کروڑ سے کم ٹرن اووررکھنے والوں کے لیے ٹرن اوور ٹیکس کو 0.25 کردیا گیا، 25 کروڑ کا ٹرن اوور رکھنے والوں کیلئے ٹیکس 0.5 فیصد رکھا گیا ہے،10 کروڑ ٹرن اوور والوں پر 7.5 فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More