Banking Business News

پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کا اضافہ کردیا گیا۔

Govt approved the extension in exchanging old Pakistani currency notes

بینک دولت پاکستان کی سفارش پر وفاقی حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے ‏پرانے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ 31 ‏دسمبر 2021ء سے بڑھا کر31 دسمبر 2022ء کردی گئی۔ وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021ءکے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ ‏منسوخ تصوّر ہوں گے، اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی حکومت کی طرف سے یہ توسیع ‏آخری بار کی گئی ہے اور عوام کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر 2022ء تک ‏ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More