وزارت خزانہ کے مطابق بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 سےکم کرکے12.24 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.12 فیصد سےکم کرکے 10.40 فیصدکیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.80 فیصد سےکم کرکے 10.32 فیصد اور سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے۔نئے پرافٹ ریٹس کا اطلاق 4 فروری 2022 سے ہوگا۔
