گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے مرکزی بینک کے کراچی میں صدر دفتر میں تقریب کے دوران ’’آسان موبائل اکاؤنٹ‘‘ کا افتتاح کیا۔ اب صارفین گھر بیٹھے موبائل اکاونٹ کھول اور آپریٹ کر پائیں گے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘ کے تحت موبائل فون پر *2262# کوڈ ڈائل کرنے سے برانچ لیس بینکاری اکاؤنٹ کھولا جاسکے گا، صارف برانچ لیس بینکاری ایجنٹ کے پاس جاکر اپنے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرانے کے بعد اسے موبائل فون کے ذریعے استعمال کر سکے۔
مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں ریئالٹرز بلاگ