Business Construction News

حکومت نے مہنگائی کے بڑھتے ہی تعمیراتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

Govt plans to give subsidy to construction industry

ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی عاصم شوکت علی کا کہنا ہے کہ 27 لاکھ روپے میں حکومت اور بلڈرز کیلئے گھر بنانا مشکل ہے، اس لئے حکومت نے تعمریاتی شعبے کو مزید سبسڈی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کنسٹرکشن میٹریل کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹیکس چھوٹ دی جائے گی جبکہ اسٹیل کی صنعت کومزید سبسڈی دی جائے گی۔ عاصم شوکت علی نے بتایا کہ پورے ملک میں لینڈ ڈیجیٹلائزیشن پر کام جاری ہے جس سے عدالتوں پر اراضی قبضے کے کیسز کا بوجھ ختم ہوگا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ساڑھے 5 ہزار ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں ہونے سے 9 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ ترجمان نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بینک 1 ماہ میں قرض کی درخواست منظور یا مسترد کے پابند ہیں۔ قرض کی 54ہزار میں سے 22ہزار درخواستیں منظور کی جاچکی ہیں۔ 196 ارب روپے قرض کی درخواستیں میں 75ارب روپے کی منظوری بھی ہوچکی ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More