Investment News Technology

وفاقی حکومت نے بلاک چین ٹیکنالوجی اورکرپٹو کرنسی کو ریگولرائز کرنے کے منصوبے کی شروعات کردی

Govt plans to regularize block chain and crypto currency

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کے مطابق حکومت کرپٹو کرنسی کو ریگولرائزکرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہےاور اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی کے ساتھ ساتھ خزانہ ڈویژن  بھی شفافیت اور احتساب کیلیے بلاک چین ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ سائنس کی ماتحت یونیورسٹیوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ بلاک چین سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی طرف جانے کے لیے اہم اقدام اٹھائے ہیں یہی نہیں بلکہ ای وی ایم بنائی اور سائنس انوویشن پالیسی بھی ترتیب دی۔ بلاک چین 2024 تک 20 ارب کی مارکیٹ بن جائے گی۔

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More