کراچی انتظامیہ نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، کے الیکٹرک، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کو ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ کے راستے سے پائپ لائنز کی جلد از جلد منتقلی کو ممکن بنانے کا آڈر دے دیا۔ محمد اقبال میمن کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں مندرجہ بالا اداروں کے پائپ لائنز اور دیگر انفراسٹرکچر کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹیز کے نمائندوں سے پائپ لائنوں کی منتقلی کے لیے تمام تعاون فراہم کرنے کوکہا گیا ہے تاکہ ریڈ لائن بی آر ٹی کا تعمیراتی کام بروقت شروع کیا جا سکے، جو کہ جانوروں کے فضلے سے تیار کردہ بائیو میتھین کا استعمال کرنے والا ملک کا پہلا ٹرانسپورٹ سسٹم ہے۔
