News Tourism

سردیوں کا موسم ختم ہوتے ہی خیبر پختونخوا کی حسین وادیاں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

KP's beautiful valleys grabbing the attention of tourist as winter ends

سردیوں کے اختتام پر ملک بھر سے سیاح بڑی تعداد میں گلیات، ناران، کاغان، کمراٹ اور سوات کا رخ کر رہے ہیں۔ صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو سہولیات دینے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کے اقدامات جاری ہیں اورسیاحوں کو جدید سہولیات سے آراستہ قیام گاہیں اور آرام گاہوں سمیت مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ۔ ایبٹ آباد کے علاقے گلیات، نتھیا گلی اور ملحقہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں تعینات کی گئیں ہیں۔ سڑکوں پر رش کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی ہیں۔ بالائی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال اور لینڈ سلائینڈنگ سے نمٹنے کے لیے ہیوی مشینری بھی فراہم کی کی گئی ہے جبکہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں

 

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More