وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاریی اعلامیے کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 9.37 فیصد سے بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا جبکہ بہبود سیونگ، پینشنرز، شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کیلئے منافع 12.96 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 7.30 فیصد سے بڑھا کر 10.26 فیصد ہوگیا، ایک لاکھ روپے پر سالانہ 7300 کے بجائے اب 10 ہزار 260 روپے ملیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 8.76 فیصد سے 10.80 فیصد کردیا گیا، اب ایک لاکھ پر ماہانہ 730 روپے کے بجائے 900 روپے حاصل ہونگے۔
