Business News

جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 2.471 ارب ڈالر رہا۔

Pakistan exports increase by 17.5%

اکتوبر 2021 میں ملکی برآمدات کا حجم 17.5 فیصد اضافے سے 2.471 ارب ڈالر رہا۔ لیکن یہ ملکی تاریخ میں اکتوبر کے مہینے میں سب سے زیادہ برآمدات کے باوجود اس مہینے کے لیے مقررکردہ ہدف 2.6  ارب ڈالر سے کم رہیں۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز  کے ماہر اقتصادیات عاطف نے کہا ہے کہ اس سے ادائیگیوں کے توازن پر خدشات میں کمی ہوگی مگر برآمدات میں مزید اضافے کی ضرورت ہے۔ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر مجموعی برآمدات  25 فیصد اضافے سے 9.468 ارب ڈالر رہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق  مذکورہ مدت کے لیے برآمداتی ہدف 9.6 ارب ڈالر تھا۔ جولائی تا اکتوبر کی مدت کے دوران  درآمدات 64فیصد اضافے سے 24.99 ارب ڈالر رہیں۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ حجم 15.19  ارب ڈالر تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More