Business News Trade

جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

Pakistan industrial production increased by 35%

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے سے جاری کردہ بڑی صنعتوں کے اعداد و شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.19 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.86 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 0.91 فیصد بڑھی، فوڈ، مشروبات اور تمباکو کی پیداوار میں 5.15 فیصد، فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 6.55 فیصد اور کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں 3.14 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More