Business Investment News

پاکستانی ایکسپورٹرز نے کرونا وبا کے دوران یورپی مارکیٹ سے بھرپور فائدہ حاصل کیا

Pakistan's exports to Europe increased during Covid-19

کراچی میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران بہت سے ممالک کی ایکسپورٹ بند ہوگئی تھی، جب کہ پاکستان نے اس عرصےمیں اپنی برآمدات کو نہ صرف بڑھایا بلکہ مارکیٹ شیئر بھی بہتر کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس ملنے کے بعد پاکستانی ایکسپورٹ میں 65 فی صد اضافہ ہوا ہے، جو کہ اب 7ارب پچاس کروڑ یورو تک پہنچ گئی ہے، اور اس میں 70 فی صد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے، جب کہ لیدر کی مصنوعات، شوز، سرجیکل آئٹمز اور مشینری بھی پاکستان سے ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اس موقع پر کہا کہ یورپی یونین ہماری ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے مدد کر رہی ہے، یورپی یونین کی مارکیٹیں ہماری مصنوعات کے لیے کھلی ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مصنوعات کی کوالٹی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More