وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اووسیز پاکستانیوں کو سہولت فراہم کر نے کے لیے سوہنی دھرتی ریمیٹنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ برآمدات پر توجہ نہ دینا ہے، ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ڈالر کی کمی کو پورا کرنے لیے پڑتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نےہمیں سب سے زیادہ سپورٹ کیا، بیرون ملک مقیم پاکستانی بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسہ بھیجیں، بینکنگ چینلز سے پیسہ بھیجنے والوں کوکئی سہولتیں دی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سے سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی کی خرید میں آتی ہے، ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مزید سہولیات دیں گے
