Commercial Properties Construction Development Investment News

آر ڈی اے نے شہریوں کو غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

RDA advices citizen not to invest in illegal housing schemes

 راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو جعلی اور غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے خبردار کر دیا۔ آر ڈی اے ترجمان کے مطابق محکمے کی جانب سے متعلقہ حکام کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ محکمہ کی فہرست کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 300 سے زائد جعلی اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں موجود ہیں۔ آر ڈی اے نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ نجی ٹی وی چینلز کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے اشتہارات نشر کرنے سے روکنے کے اقدامات کرے۔

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More