حکومت سندھ خیرپور ناتھن شاہ اور کنڈیارو اور ان کے قریبی علاقوں کے درمیان ٹریفک کے بہاو کو بہتر بنانے کیلئے دریائے سندھ پر پل تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلی ہاس میں 34 ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ خیرپور ناتھن شاہ سے کنڈیارو تک سفری فاصلے میں نمایاں کمی لائے گا اور لاڑکانہ-گمبٹ پل کو 181 کلومیٹر کے فاصلے پر (مجوزہ پل)کے اوپر واقع ہے اس لیے 131 کلومیٹر کا فاصلہ کم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دادو مورو پل(ڈائون اسٹریم)122 کلومیٹر پر واقع ہے لہٰذا 72 کلومیٹر کے فاصلہ کو کم کرے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پل کا آغاز انڈس ہائی وے پر خیرپور این شاہ کے نزدیک سیتا ولیج اور نیشنل ہائی وے (این 5) پر اور اختتام کنڈیارو کے کمال ڈیرو پر ہوگا ۔
