پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں 12.6 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر بڑھ کر 17.32 ارب ڈالر ہوگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر میں 6.69 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 24 ارب ڈالر ہوگئے۔واضح رہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ نے 27 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کیا تھا جس سے 29 اکتوبر کو زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا اور ذخائر 23.92 ارب ڈالر ہوچکے تھے۔وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کے ان اقدامات سے قیمتوں کی عالمی سطح پر اضافے سے پاکستان کی درآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر جو دباو پڑا ہے اس سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
