Construction Development Real Estate

عمارت کی بنیادوں کی تعمیر کے اہم مراحل

steps of constructing a building's foundation

عمارتوں کی پائیداری ان کی مضبوط بنیاد پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی مکان یا بلڈنگ کے ڈیزائن ، نقشے اور دیگر سجاوٹ پربھاری سرمایہ خرچ کر رہے ہیں لیکن اسکی بنیادوں میں معیاری مٹیریل استعمال نہیں کیا گیا تو ایسی بلڈنگ اپنی خستہ حال بنیادوں کے سبب زلزلے ، سیلاب یا کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں گرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مضبوط بنیاد ایک مضبوط عمارت کے لیے لازمی و ملزوم ہوتی ہیں کیونکہ اگر بنیاد مضبوط  ہوگی تو اس پر کھڑا کیا جانے والا عمارتی ڈھانچہ بھی مضبوط اور انسانی زندگی کے لیے محفوظ ہوگا۔ اس تحریری سلسلے کی پچھلی کڑی میں ہم نے آُپکو زمین کے ایک ٹکڑے کو سائٹ لوکیشن میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتایا تھا جبکہ اس بلاگ میں ہم کھدائی/ ایکس کویشن اور اس سے آگے کے مراحل زیر بحث لائیں گے۔

کھدائی/ ایکس کویشن

سائٹ کی تیاری کے فورا”بعد جب پریکٹیکل کام کا آغاز ہوتا ہے جس میں سب سے پہلےعمارت کی بنیادوں کی ایکس کویشن کی جاتی ہے جسے آسانی الفاظ میں کھدائی کہا جاتا ہے۔  اگر عمارت بڑی اور رقبے میں زیادہ ہوتو کھدائی کے لیے ایکس کویٹر کا استعمال کیا جاتا ہے اور تقریبا 22 سے 28 فٹ کے درمیان زمین کھودی جاتی ہے اگر مکان کے لیے کھدائی کرنی ہے تو 5 سے 8 فٹ کے درمیان کھدائی کی جانی ضروری ہے جس کے لیے ایکس کویٹرکی بجائے مزدوروں کی مدد بھی لی جاسکتی ہے۔

کمپیکشن/ مٹی پراوپری دباو

بنیادیں کھودنے کے بعد اگلے مرحلہ مٹی پرکمپیکٹر یا ہیوی رولرکی مدد سے اوپری دباو ڈال کر زمین  ہموار کرنے کا ہوتا ہے۔ کمپیکشن کا مقصد مٹی میں موجود دراڑوں اور باریک سوارخ کو ختم کر نا ہوتا ہے جس کے بعد ایک ٹھوس زمین عمارت کو سہارا دینے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔

فیلڈ ڈنسیٹی ٹیسٹ

کمپیکشن کے بعد باری آتی ہے فلیڈ ڈنسیٹی ٹیسٹ کی۔۔۔ جس میں سائٹ لوکیشن کی مٹی میں کثافت چیک کی جاتی ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران سائٹ کی مٹی کا وزن اوراس میں پانی کی مقدار وغیرہ معلوم کی جاتی ہے

گرانولر مٹیریئل/ دانے دار مواد

اب باری آتی ہے کھودی ہوئی بنیادوں میں چٹانوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھرنے کی۔ پلازے یا کسی بھی بڑی عمارت کی تعمیر میں بنیادیں کھودنے کے بعد تقریبا 2 فٹ تک گرانولر مٹیریئل کی ڈالا جاتا ہے، جس کے بعد ایک بار پھر ہیوی رولر یا کمپیکٹر کی مدد سے اسے ہموارکیا جاتا ہے۔

اینٹی ٹرمائٹ سپرے

گرانولر مٹیریئل کی تہہ لگانے کے بعد اس پر اینٹی ٹرمائٹ کیا جانا نہایت ضرور ہے تاکہ مکان یا عمارت کو دیمک سے بچایا جا سکے۔ اگر یہ سپرے نہ کیا جائے تو استعمال میں آنے والا ٹمبر اور دیگر مٹیریئل کو دیمک لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

پلین سیمنٹ کنکریٹ

بجری، سیمنٹ اور ریت ملا کر پلین سیمنٹ کنکریٹ بنایا جاتا ہے جسے گرانولر مٹیریئل پر بچھا کر ایک لیئر بنائی جاتی ہے جس سے بنیادوں کے لیے ایک ہمواراور مضبوط سطح تیار ہو جاتی ہے جس پر واٹر پروفنگ کے بعد بٹومن پینٹ کی دو تہیں لگائیں جاتی ہیں۔ پیلن سیمنٹ کنکریٹ اور بٹومن پینٹ کے بعد 4 ملی میٹر کی وانٹر پروف ممبرین لگا کر اب تک کی بنائی گئی تمام تہوں کو محفوظ بنایا جاتا ہے۔

پروٹیکشن سکریڈ

واٹر پروف ممبرین کی تہہ لگانے کے بعد ایک بار پھر کنکریٹ کی سطح بنائی جاتی ہے جسے پروٹینکشن سکریڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جس کے بعد لے آوٹ تیار کیے جانے کی باری آتی ہے۔

سٹیل ری انفورسمنٹ / سریا

 بنیادوں میں سٹیل ری انفورسمنٹ یا سریا عمارت ڈھانچے کو سہارا دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی سریا آگے جا کر بلڈنگ کی لچک میں کام آتا ہے اور کنکریٹ میں لگے فریم کا کام سرانجام دیتا ہے۔

کنکریٹ پورنگ/ بھرائی

سریا بنیادوں میں لگانے کے بعد اس جگہ کنکریٹ بھری جاتی ہے جسے ٹیکنیکل زبان میں کنکریٹ پورنگ کہا جاتا ہے۔ بنیادوں میں سریا لگا کرکنکریٹ بھرنے سے عمارت مضبوط اور پائیدار رہتی ہے۔

اگر کسی عمارت یا مکان کی بنیاد بنانے میں کوتاہی برتی جائے تو زلزلہ یا سیلاب کی صورت میں پانی بنیادیں کھوکھلی کردتی ہیں اور اس کے گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔  عمارت کی پائیداری کے لیے بنیادوں کی مضبوطی ایک لازمی امر ہے۔ اگلے بلاگ میں آُپکو عمارت کے ڈھانچے اور گرے سٹرکچر کی تعمیر کے حوالےسے مکمل آگاہی فراہم کریں گے۔

 

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More