Business Investment News

شرح سود کا تعین کرنے کے لیے منیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو ہوگا۔

monetary policy committee meeting to be held on 19 november

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا 26 نومبر کو ہونے والا اجلاس اب 19 نومبر کو منعقد کیا جائے گا، اجلاس کے جلد انعقاد سے مارکیٹ میں مانیٹری سیٹنگز سے متعلق بے یقینی کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے قبل از وقت اجلاس کا فیصلہ ان تبدیل شدہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جن کے اثرات افراط زر اور ادائیگیوں کے توازن کے اندازوں پر مرتب ہورہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اجلاس مانیٹری پالیسی کے بارے میں پائی جانے والی بے یقینی کوکم کرنے میں مدد دے گا، کمیٹی معاشی منظر نامے پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا فیصلہ کرے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More