پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس آج ختم ہوگیا، اجلاس میں وزیر اعظم کےمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور ایرانی وزیر برائے انڈسٹری، مائننگ اور تجارت نے دونوں ممالک کے مابینے چاول کی بارٹر تجارت اور بارڈر مارکیٹس کی تعمیر پر اتفاق کیا۔انکا کہنا تھا کہ ٹی آئی آر کے تحت پاکستانی ٹرکوں کی آمدورفت اور کسٹمز تعاون پر بھی اتفاق کیا گیااور ان اقدامات سے پاکستانی برآمدات، تجارت اور رابطوں میں اضافہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیاں اگلے پانچ سال میں دو طرفہ تجارت 5 بلین ڈالر تک پہنچانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
