وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ترجمان علی تاج کے مطابق سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے تھک پاور پراجیکٹ کو منظور کر لیا ہے جس پر دو ارب روپے لاگت آئے گی۔ یہ منصوبہ 3 سال کی مدت میں اپنی تکمیل کو پہنچے گا۔ اس کی تعمیر سے دیامر میں بجلی کی کمی پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو آنے والے پانچ سالوں میں توانائی میں خود کفیل کرنا ہماری حکومت کا بڑا ہدف ہے
