Construction Property Real Estate

Things to Consider Before Buying Construction Material

Things to Consider Before Buying Construction Material -Realtorspk Blog

 جیسے جیسے وقت کے ساتھ  دنیا کے دیگر شعبہ جات میں جدت اور ترقی آئی ویسے ہی تعمیراتی شعبے میں بھی انقلاب دیکھنے میں آیا اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج ہم دنیا میں فنِ تعمیر کے عظیم شاہکار دیکھ سکتے ہیں۔جن کا  میٹریل ان کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔  فلک بوس عمارت ہوں یا آپ کے خوابوں کی تعبیر کا گھر۔ یہ عمارتیں معیاری  پائیدار میڑیل اور  معماروں کی انتھک محنت کا  ایک آئینہ دار ہوتی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کے کسی بھی تعمیراتی منصوبے کا میٹریل  پائیدار اور معیا ری  ہونا  چاہیے  ۔ بلاگ میں چند ا یسے اہم عوامل  بتائیے  گے ہیں جو   آپ کو اچھے میٹریل کی  کی خریداری  کرنے میں مدد کریں گے۔

: تعمیراتی کام کے لیے درکار میٹریل

اینٹ ، بجری، سریہ، سیمنٹ، ریت، لکڑی، سینٹری کا سامان ، مٹی ، ٹی آر گاڈر اور  بھی بہت سے  دیگرمیٹریلز تعمیراتی کام میں استعمال ہوتے ہیں اور ان سب کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔

construction tools-realtorspk

: میٹریل کی خریداری کےلیے ٹھیکیدار کے ہمراہ  جائیں

 تعمیراتی میٹریل کی خریداری کے لیے ٹھیکیدار کے ساتھ خود جائیں۔اکثر ہم تعمیراتی کام کی  ذمہ داری ٹھیکیداروں کو دیتے ہیں اور وہ خود ہی  مواد کا انتخاب کرتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ  ہمارے گھر کی تعمیر کے  لیے   کس معیار کا  میٹریل استعمال ہو رہا ہے اس کے بارے میں ہمیں کوئی بھی معلومات نہیں ہوتی۔

ٹھیکدار کے ساتھ جانے سے  نہ صرف آپ کو متعلقہ میٹریل کے حوالے سے  معلومات حاصل ہوں گی بلکہ آپ کو  مختلف ریٹس اور کوالٹی کا بھی اندازہ ہوگا ۔ اسی لیےجب بھی میٹریل کی خریداری کرنی ہو تو ٹھیکدار کے ساتھ مارکیٹ جائیں تا کہ آپ کو مواد کے متعلق آگاہی مل سکے۔ آپ کو استعمال کیے جانے والے میٹریل کے بارے میں جاننا چاہیے، کیونکہ میٹریل کا معیار جتنا زیادہ  اچھا ہوگا، مکان یا عمارت  کی پائیداری بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔

construction material-realtorspk

: سستا روئے بار بار، مہنگا روئے ایک بار

تعمیراتی کام چونکہ ایک بار ہوتا ہے اس لیے کوشش کرنی چاہیئے کہ آپ بہترین مٹیریل خریدیں۔  جو بھی مٹیریل آپ خرید رہے ہیں اس کے معیار کو نظر میں رکھیں لیکن یہاں یہ بات ضروری ہے کہ آپ صرف ایک دکان دار کے پاس جانے کے بجاے مارکیٹ میں ریسرج کریں تاکہ آپ کو مناسب ریٹ پر بہترین سامان مل سکے۔

 اس کے علاوہ تعمیراتی سامان کی خریداری میں گھر کے رقبے اور ڈیزائن کے حساب سے ہی مواد کی قیمت اور مقدار کا تعین کیا جاتا ہے۔5، 10 یا 1  کنال  کا گھر بنایا جا رہا ہوں تو رقبے کے اعتبار سے ہر ایک کے لیے سامان کی خریداری اور بجٹ مختلف ہوگا۔

construction material cost-realtorspk

: پائیدار اور معیاری میٹریل خریدیں

میٹریل کی خریداری کےوقت اس کے معیارپر کبھی بھی سمجھوتہ نہ کریں۔  اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا یہ مواد اتنا مضبوط ہے کہ کسی قسم  کا تناؤ اور پریشر برداشت  کرسکے یا ماحولیاتی تبدیلیوں سے اس کے کی کارکردگی پرفرق تو نہیں آئے گا۔

گھر کی اینٹ، سیمنٹ ،بجری، دروازے، گھر یا کیچن ،واش روم کی ٹائلز اور سینٹری میٹریل اور گھر کے رنگ و روغن کا سامان ہر ایک چیز کا معیاری اورپائیدار ہونا ضروری ہے۔ تا کہ آپ کا گھر ایک لمبے عرصے تک مضبوط اور خوبصورت رہے اور آپ کو روز روز مرمت کی ضرورت نہ پڑے۔

quality of construction material-realtorspk

: میٹریل کی مقدار کا درست تعین

  میٹریل کی مقدار کا درست تعین اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سب سے اہم پہلوؤں میں سے ایک  ہے کہ تعمیراتی منصوبے کو آسانی سےوقت پر مکمل کیا جاسکے یا اس کی تعمیر  میں کسی  رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایک مناسب مقدار کا تعین  کرنے سے آپ کے نہ صرف پیسے بلکہ وقت کی  بھی بچت ہوگی۔   اس مقصد کے لیے آپ کسی  ماہرِتعمیرات یا اپنے ٹھیکدار سے مشورہ کرسکتے ہیں۔

اپنے گھر کےرقبے، ڈیزائن اور زمین کے مطابق تعمیراتی مواد کا  تخمینہ لگائے۔ اور جائزہ لیں کے کس کام  کے لیے اور کس میٹریل کی کتنی مقدار میں ضرورت ہے۔

: (Water Resistant Material) سیم مزاحم میٹریل

ہر زمین کی سطح مختلف ہوتی ہے، اکثر زمینوں میں نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے گھر میں جگہ جگہ سیم آجاتی ہے۔ اس لیے میٹریل کی خریداری کے وقت اس بات کا خیال لازمی رکھیں کےنمی کے تناسب کو برداشت کرنے کی  مواد میں کتنی صلاحیت ہے اور ایسا میٹریل خریدیں جو  گھر کو سیم سے محفوظ رکھے۔

 گھر کی یا کسی پراجیکٹ کے تعمیراتی کام  کے لیے میٹریل  کا بہترین ہونا بہت ضروری کیونکہ یہ کسی بھی عمارت کی بنیاد ہے۔اگر بنیاد ہی اچھی نہ ہوں  تو اس پر کھڑی عمارت کیسے اچھی ہوسکتی ہے۔ہمارے اس بلاگ میں میٹریل کی خریداری کے متعلق بتائیے گے عوامل اچھے مواد کی خریداری  میں کافی کار آمد ثابت ہوں گے۔

رئیل اسٹیٹ کی دنیا کی مکمل معلومات حاصل کرنی ہو یا جائداد کی خریدو فروخت کرنی ہو اس سب کے لیے وزٹ کریں

realtorspk blog

You may also like

Read More