Lifestyle News Tourism

وزیراعظم عمران خان نے مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ میں شرکت کے لیے سعودی دعوت نامہ قبول کرلیا۔

PM Imran khan to visit Riyadh for Middle east green initiative summit

وزیر اعظم عمران 25 اکتوبر کو ریاض میں ہونے والی ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو سمٹ‘ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد کی  جانب سے باضابطہ طور پر اس سربراہی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کر لیا۔ اس سمٹ کا انعقاد سعودی عرب میں اکتوبر کے مہینے میں کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ’وزیر اعظم نے اس دعوت کو انتہائی خوش دلی سے قبول کر لیا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب کے ولی عہد کی نے رواں سال کے آغاز پر گرین سعودی عرب اور گرین مڈل ایسٹ انیشیٹیو کا اعلان کیا تھا۔  اے پی پی کے مطابق ان کے یہ منصوبے وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اعلان کردہ منصوبوں سے ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان بھی ’کلین اینڈ گرین پاکستان‘ اور ’ٹین بلین ٹری سونامی‘ جیسے منصوبوں کا آغاز کر چکے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More