Banking Business News

رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں ملکی برآمدت مقررہ ہدف سے زیادہ رہیں

exports exceed in current fiscal year

مشیر تجارت عبد الرزاق داود نے کہا ہے کہ دسمبر 2020 میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ہوئی تھیں، رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات کا ہدف 2 ارب 80 کروڑ ڈالر تھا تاہم برآمدات کی مد میں 2 ارب 76 کروڑ حاصل ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ پہلے 6 ماہ میں برآمدات کا ہدف 15 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ۔12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی برآمدات تھیں

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More