Construction Development News

ایکنک نے نالہ لئی ایکسپریس وے اور راولپنڈی رنگ روڈ سمیت کئی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

The Executive Committee of the National Economic Council (Ecnec) on Wednesday approved four development schemes

 

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے 24.94  ارب مالیت کا لئی ایکسپریس وے، فلڈ چینل منصوبے کی زمین کی خریداری کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت 750 کنال اراضی رائٹ آف وے کے لیے خریدی جائے گی۔ ایکنک نے راولپنڈی رنگ روڈ آر 3 کیرج وے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ 6 لین کا 38.3 کلومیٹر طویل منصوبہ 23.60 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ ایکنک نے 191 ارب 47 کروڑ کی لاگت سے حیدرآباد تا سکھر موٹر وے کی تعمیر کی منظوری دی، چھ لین کی 306 کلومیٹر طویل موٹر وے کا منصوبہ بلٹ آپریٹ ٹرانسفر بنیادوں پر تعمیر ہوگا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب تخفیف غربت کے لیے 25.24 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی جس سے 10 اضلاع میں تخفیف غربت کی کوششیں کی جائیں گی۔

مزید خبروں اور اپ ڈیٹس کے لیے وزٹ کریں  ریئالٹرز بلاگ

 

Leave a Comment

Your email address will not be published.

You may also like

Read More